بشریٰ بی بی کی رہائی کی کوشش، بیرسٹر گوہر نے بانی کی فیملی کو لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا

اسلام آباد پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے اعتماد سازی کے لیے بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سے ملاقات کی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے