پاکستان میں 5G سروس کے لیے صارفین کو سم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

اسلام آباد پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کے متوقع آغاز سے قبل ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملک کے بیشتر موبائل صارفین کو نئی سم لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ٹیلی کام ماہرین اور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ جو صارفین پہلے ہی 4G فعال سم استعمال کر رہے ہیں، وہ بغیر کسی تبدیلی کے 5G سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس پیشرفت سے صارفین کے لیے نئی ٹیکنالوجی کی طرف منتقلی نہ صرف آسان ہوگی بلکہ اضافی اخراجات سے بھی بچا جا سکے گا۔ حکومت اور متعلقہ ادارے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی اور پالیسی فریم ورک پر کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے