لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، پاکستان خطے اور عالمی شراکت داروں کیساتھ فعال رابطے میں ہے: صدر مملکت

 اسلام  آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لبنان میں حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ فعال رابطے میں ہے۔

صدرِ پاکستان آصف زرداری نے مغربی ایشیاء میں مستقل امن کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  اور ایران کے درمیان جاری 2 ہفتوں کی جنگ بندی میں لبنان میں تحمل کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔ پاکستان علاقائی استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پائیدار امن صرف مکالمے، خود مختاری کے باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے