کراچی چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروز جمعہ 10 اپریل سے لیے جائیں گے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس بارے میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ تاحال طلباء کو ایڈمٹ کارڈ فراہم نہیں کرسکا ہے، یہی وجہ ہے کہ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ نویں اور دسویں کے امتحانات میں حصہ لینے والے ہزاروں امیدواروں کو تاحال ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوسکے تھے، جس کی وجہ سے مقررہ تاریخ سے امتحانات کا آغاز مشکل میں پڑ گیا تھا۔