پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار

لاہور تحریک انصاف کا اپنے قائد اور چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ محترمہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار، کہا پارٹی اس امر کی شدید مذمت کرتی ہے کہ سخت ترین قیدِ تنہائی اور جیل کی اذیتوں کے بعد آج ہمارے قائد عمران خان اور محترمہ بشریٰ بی بی دونوں شدید علیل ہیں، مگر انہیں نہ اپنے ذاتی معالجین تک رسائی دی جا رہی ہے اور نہ ہی اہلِ خانہ سے بروقت اور آزادانہ ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔اس غیر انسانی سلوک کی ایک اور سنگین مثال بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں شدید تکلیف کے باعث ہنگامی طور پر کی گئی سرجری ہے جس کی تصدیق ان کی بیٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے