لاہور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کرنے کے بعد اب لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ لائسنس اگلے چند دنوں میں جاری کیے جا سکتے ہیں، جس سے ٹیلی کام آپریٹرز کو 5G سروسز شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی۔
وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 5G اسپیکٹرم کی تاریخی نیلامی مکمل کرتے ہوئے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم فروخت کیا ہے، جس سے حکومت کو تقریباً 507 ملین ڈالر (تقریباً 142 ارب روپے) کا ریونیو حاصل ہوا۔ جیز نے 190 میگا ہرٹز، یوفون نے 180 میگا ہرٹز اور زونگ نے 110 میگا ہرٹز حاصل کیا۔