بابراعظم کی شاندار کارکردگی،پی ایس ایل کے سی ای او کی قومی کرکٹر کی نظر اتارنے کی ویڈیو وائرل

کراچی پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نظرِ بد سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

میدان میں بابر اعظم کی شاندار کارکردگی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، ویڈیو میں دونوں کے درمیان خوش گوار اور مزاحیہ لمحہ دیکھا جا سکتا ہے۔


 بابر اعظم حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بنے ہیں، وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز عبور کرنے والے واحد بیٹر ہیں جبکہ اس فارمیٹ میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے چوتھے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

بدھ کے روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں شکست دے کر پی ایس ایل 11 میں اپنی چھٹی کامیابی سمیٹی۔

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد زلمی کے بولرز نے کوئٹہ کو 20 اوورز میں 154 رنز تک محدود رکھا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا ٹارگٹ 9 گیندیں قبل صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بابر اعظم نے 51 گیندوں پر ناقابلِ شکست 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے بھی شامل تھے۔

پشاور زلمی اس وقت 7 میچز میں 6 فتوحات اور 1 میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے