اسلام آباد ماہِ ذوالقعدہ 1447 ہجری کا چاند 18 اپریل کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 17 اپریل کو 16:52 پر متوقع ہے، جبکہ 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 81 منٹ کا وقفہ ہوگا، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات مزید روشن ہو جاتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ان سائنسی اندازوں کے مطابق یکم ذوالقعدہ 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے، تاہم نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔