لاہور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قطر میں وزیر اعظم کا شاندار استقبال احترام اور دوستی کا طاقتور اظہار ہے۔
ایکس پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی باوقار قیادت اور مدبرانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کے عالمی مقام کو مسلسل بلند کر رہے ہیں جو انتھک قیادت اور قومی ترقی کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہے۔