جولائی 24, 2026

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول اور چوتھے روز ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جولائی سے

0
حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول اور چوتھے روز ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جولائی سے

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول اور چوتھے روز ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جولائی سے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جولائی سے ہوگا۔

حکومت کے فیصلے کے مطابق خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ اوگرا وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو آخری اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے