پی ٹی آئی کا 27 ستمبر احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج کو رکوانے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرلز پولیس، ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو طلب کیا تھا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں کھلی رکھنے اور چیف منسٹر آفس کے سیاسی استعمال سے متعلق ڈکلیئریشن جاری کیا جائے۔
عدالت کی جانب سے فریقین سے جواب طلب کیے جانے کے بعد آج کی سماعت میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
