جولائی 23, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

0
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں، خصوصاً لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے شدید گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے ٹاؤن شپ، فیروزپور روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، کچا جیل روڈ، نشتر، گڑھی شاہو، شادمان، مزنگ، جین مندر، اندرون شہر، آزادی چوک اور ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ اچھرہ، سمن آباد، ملتان روڈ، گرین ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی، جبکہ تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ تاہم کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے