ستمبر 9, 2026

یمن: مارب، الجوف اور تعز میں سعودی فضائی حملے، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

0
یمن: مارب، الجوف اور تعز میں سعودی فضائی حملے، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یمن: مارب، الجوف اور تعز میں سعودی فضائی حملے، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یمنی ٹی وی کے مطابق الجوف کے ضلع خب والشعف میں 5، مارب کے علاقے صرواح میں 10 جبکہ تعز میں 5 فضائی حملے کیے گئے۔

یمنی ذرائع کے مطابق صعدہ کے سرحدی ضلع غمر میں بھی سعودی فورسز نے بمباری کی۔ تاہم عرب میڈیا کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے ان حملوں کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے ممکنہ خطرے سے خبردار کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں الرٹس جاری کیے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق خمیس مشیط میں بھی خطرے سے آگاہ کرنے والے الرٹس فعال کیے گئے۔

یہ پیش رفت ایک روز قبل سعودی عرب میں حوثی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں سعودی حکام کے مطابق 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حوثیوں کے حملوں میں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے حوثی حملوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے