جولائی 24, 2026

ٹرمپ کا اعلان: جہازوں پر حملوں کے نقصانات کا ہرجانہ ایرانی اثاثوں سے ادا کیا جائے گا

0
ٹرمپ کا اعلان: جہازوں پر حملوں کے نقصانات کا ہرجانہ ایرانی اثاثوں سے ادا کیا جائے گا

ٹرمپ کا اعلان: جہازوں پر حملوں کے نقصانات کا ہرجانہ ایرانی اثاثوں سے ادا کیا جائے گا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اب سے کسی بھی جہاز، اس کے کارگو یا اس سے متعلقہ املاک کو حملے کی صورت میں پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ امریکہ کے قبضے اور کنٹرول میں موجود ایرانی اثاثوں سے ادا کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ آئندہ اطلاع تک نافذ العمل رہے گا۔ ان کے مطابق جہازوں، سامانِ تجارت (کارگو) یا متعلقہ املاک کو پہنچنے والے تمام نقصانات کا معاوضہ ایرانی فنڈز سے ادا کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان ہرجانوں کی مالیت بہت زیادہ بھی ہو سکتی ہے، تاہم ان کے خیال میں یہی درست اقدام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے