عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 5 فیصد تک گر گئی ہیں۔ اس تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج نئی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے رجحان کے مطابق کرے گی۔
اگر عالمی قیمتوں میں کمی کا اثر مکمل یا جزوی طور پر منتقل کیا گیا تو ملک بھر میں پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ تاہم، حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
