پی ٹی آئی آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن کے لیے مارچ کر رہی ہے: بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن کے لیے مارچ کر رہی ہے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن کے لیے مارچ کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اسمبلی میں بحث کرائی جائے اور پارلیمانی فورم کو مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جائے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے لائی گئیں۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو منصف مقرر کیا جا رہا ہے، وہ انصاف دینے کے قابل نہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ کے اس بیان پر بھی سوال اٹھایا کہ نظام فیل ہوگیا ہے، اگر نظام ناکام ہو چکا ہے تو پھر آپ اپنی نشست پر کیوں موجود ہیں؟
وکلا کنونشن میں عدلیہ کی آزادی، سیاسی معاملات اور ملک میں آئینی و جمہوری نظام سے متعلق امور پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔
