ستمبر 11, 2026

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو سپریم لیڈر کو فون کرنا پڑتا: ٹرمپ

0
ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو سپریم لیڈر کو فون کرنا پڑتا: ٹرمپ

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو سپریم لیڈر کو فون کرنا پڑتا: ٹرمپ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہوتے تو امریکا کو ایرانی سپریم لیڈر کو ٹیلی فون کرکے کہنا پڑتا کہ ’’میرے سپریم لیڈر، آپ کیسے ہیں جناب؟ ہم آپ کی خدمت میں کیا کرسکتے ہیں؟‘‘، بجائے اس کے کہ ایران پر بمباری کی جاتی۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ معاملہ انتہائی سادہ ہے، امریکا کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔

ڈیووس میں خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران کو تباہ نہ کیا ہوتا تو ایران صرف دو ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔

امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کو خطے اور امریکا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہر صورت روکا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے