عبداللہ اقبال کا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں تاریخی ڈیبیو، پاکستانی فٹبال کے لیے اعزاز
عبداللہ اقبال کا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں تاریخی ڈیبیو، پاکستانی فٹبال کے لیے اعزاز
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو کر کے تاریخ رقم کر دی۔
عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں پاکستان قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں، جو پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
عبداللہ اقبال سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈ امپس کے خلاف میچ کے 62ویں منٹ میں میدان میں اترے اور اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد فٹبالر اعتزاز حسین نے پاکستان کی نمائندگی سے قبل یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کی تھی، تاہم عبداللہ اقبال پاکستان قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے قومی نمائندگی کے بعد اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کیا۔
