حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز انسٹا اسٹوری، ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں تیز
حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز انسٹا اسٹوری، ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں تیز
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
سامعہ خان نے کسی کا نام لیے بغیر ایسی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر شادی شدہ اور بچوں کے باپ مردوں سے مالی مفاد کے لیے تعلقات قائم کرتی ہیں اور مستقبل میں ان سے شادی کی امید رکھتی ہیں۔
معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب سامعہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اچانک تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور حسن علی کو ان فالو کردیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ حسن علی کو فالو کرلیا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی اور سامعہ خان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں، جس پر سامعہ خان نے بھی خاموشی توڑی۔
واضح رہے کہ بھارتی نژاد سامعہ خان پیشے کے اعتبار سے ایروناٹیکل انجینئر ہیں۔ حسن علی اور سامعہ خان کی شادی اگست 2019 میں دبئی میں ہوئی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں، جن میں بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل جبکہ بیٹا حمدان شامل ہے۔
