اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو شکست دے کر 28 سال بعد ورلڈ کپ میں فتح حاصل کر لی
اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو شکست دے کر 28 سال بعد ورلڈ کپ میں فتح حاصل کر لی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)FIFA World Cup 2026 کے تیسرے روز کے تیسرے میچ میں Scotland نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے Haiti کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول John McGinn نے اسکور کیا، جس کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہے، اور واپسی کے بعد اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ٹیم کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا۔
دوسری جانب تیسرے روز کے پہلے میچ میں Switzerland اور Qatar کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ اس ڈرا کے نتیجے میں قطر نے اپنی ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
سیاسی اور جغرافیائی تنوع سے بھرپور اس ورلڈ کپ میں ابتدائی مقابلوں نے ہی شائقین کو سنسنی خیز فٹبال فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔
