جون 14, 2026

امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

0
امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی ریاست Washington میں امریکی میرین کور کا ایک جنگی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق F/A-18 Hornet پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے علاقے کا رخ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی اور وہ حادثے میں محفوظ رہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے امریکی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز Indian Air Force کا ایک Antonov An-32 طیارہ بھارتی ریاست Assam کے شہر Jorhat میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جورہاٹ ایئر بیس پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ معاون پائلٹ (کو پائلٹ) زندہ بچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia