اکتوبر 17, 2026

ویمنز ٹینس چیمپئن شپ، فرانس نے سنگلز اور تھائی لینڈ، چین کی جوڑی نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

0
ویمنز ٹینس چیمپئن شپ، فرانس نے سنگلز اور تھائی لینڈ، چین کی جوڑی نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ویمنز ٹینس چیمپئن شپ، فرانس نے سنگلز اور تھائی لینڈ، چین کی جوڑی نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے سنگلز جبکہ تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ اور چین کی رو شی وو نے ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ میں 17 ممالک کی 31 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں امریکی ناظم الامور نیٹالی اے بیکر نے شرکت کی اور پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں خواتین کی ٹینس کو نظرانداز کیا گیا، تاہم اب بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے اس کھیل کی بحالی اور فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے خواتین کی ٹینس کے فروغ اور کھیلوں کے ذریعے مثبت روابط قائم کرنے کے کردار کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر چیمپئنز اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ 21 سے 24 اکتوبر تک اسلام آباد میں بلی جین کنگ کپ بھی کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے