اکتوبر 16, 2026

سہ ملکی ون ڈے سیریز سے سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا باہر، لہیریو اودارا اسکواڈ میں شامل

0
سہ ملکی ون ڈے سیریز سے سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا باہر، لہیریو اودارا اسکواڈ میں شامل

سہ ملکی ون ڈے سیریز سے سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا باہر، لہیریو اودارا اسکواڈ میں شامل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ لہیریو اودارا کو 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاتھم نسانکا انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران بائیں ران کی انجری کا شکار ہوئے تھے، تاہم انہیں کھیل میں واپسی کے لیے طبی اجازت نہیں مل سکی۔

دوسری جانب سری لنکا کے سابق کپتان چارتھ اسالنکا کو انگلینڈ کے دورے میں ون ڈے میچوں کے دوران مایوس کن کارکردگی کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے آخری تین اننگز میں صرف ایک، 11 اور 7 رنز بنائے تھے۔

سات میچوں پر مشتمل سہ ملکی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ 20 اکتوبر کو اسی میدان پر انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ اس کے بعد سیریز لاہور منتقل ہوجائے گی، جہاں پاکستان 25 اکتوبر کو انگلینڈ اور 27 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

گروپ مرحلے میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سری لنکا کے 16 رکنی اسکواڈ میں لہیریو اودارا، اویشکا فرنینڈو، کامل مشارا، کوشل مینڈس (کپتان)، پاون رتنائیکے، سہان آراچیگے، کامندو مینڈس، جنتھ لیاناگے، داسن شناکا، دونتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، سچندو کولمباج، دشمنتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا اور ایشان مالنگا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ پاکستان نے ابتدائی دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی، جبکہ سری لنکا آخری میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے