پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی، فائنل میں بھارت سے ٹکراؤ
پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی، فائنل میں بھارت سے ٹکراؤ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنا لی ہے، جہاں 25 تاریخ کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ میں بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور مؤثر حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی، جسے پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ترجمان نے اس کامیابی کو قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے محنت، جذبے اور عزم کے ساتھ گرین شرٹس کی نمائندگی کی۔ ان کے مطابق مصر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی اہم کامیابی ہے۔
پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل جیت کر بھی پاکستان کا نام روشن کرے گی۔
