رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے نئے کپتان مقرر
رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے نئے کپتان مقرر
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کر دیا، جبکہ رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کو حشمت اللہ شاہدی کی جگہ قیادت دی گئی ہے، جنہوں نے 55 ایک روزہ میچوں میں افغانستان ٹیم کی کپتانی کی۔
رحمت شاہ 2021 سے قومی ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی بطور کپتان پہلی ذمہ داری آئرلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز ہوگی۔
رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اب تک افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔
