جولائی 7, 2026

سعودی عرب نے ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

0
سعودی عرب نے ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)تیل کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے دوران سعودی عرب نے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق Saudi Aramco آئندہ ماہ ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 1.10 ڈالر فی بیرل کم کرے گی۔ اس کمی کے بعد عرب لائٹ خام تیل علاقائی معیار کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں یہ کمی مارکیٹ کے اندازوں سے بھی زیادہ ہے، کیونکہ سروے میں تقریباً 0.80 ڈالر فی بیرل کمی کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ عالمی تیل منڈی میں طلب اور رسد کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے