جولائی 7, 2026

ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: معاہدہ کریں یا سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں

0
ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: معاہدہ کریں یا سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں

ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: معاہدہ کریں یا سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا یا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کرے گا یا پھر سخت کارروائی کرے گا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ 9 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو متاثر نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک گھنٹے میں ایران کے پل تباہ اور اس کی توانائی کی فراہمی بند کر سکتا ہے، جبکہ ان کے بقول ایران کے پاس اب مالی وسائل بھی نہیں رہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ یا تو معاہدہ ہوگا یا پھر معاملہ مکمل کر دیا جائے گا، اور یہ کام مشکل نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے جہاز، فضائیہ کے طیارے اور ریڈار سسٹمز تباہ کر دیے تھے، جس کے بعد ایران کی دفاعی صلاحیت شدید متاثر ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی بحریہ نے ایسی سخت ناکہ بندی نافذ کی تھی جس کے باعث دو ماہ تک کوئی جہاز اسے عبور نہ کر سکا، تاہم معاہدے کے امکانات پیدا ہونے پر اس میں نرمی کر دی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممکن ہے دونوں ممالک کسی معاہدے تک پہنچ جائیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایران کو اس کے سابق رہنما علی خامنہ ای کی تدفین کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے