جون 22, 2026

حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز، ,حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

0
حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز، ,حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز، ,حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد میں حج 2027 رجسٹریشن مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا کہ حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے اندر اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی عازمین گھر بیٹھے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ رجسٹریشن کی بنیاد "پہلے درخواست، پہلے انتخاب” ہوگی، جبکہ عازمین کو سرکاری یا نجی حج منصوبے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے اور درخواست گزاروں کے پاس ایسا پاکستانی پاسپورٹ ہونا ضروری ہے جس کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک برقرار ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حج کے انتظامات پر حجاج کرام نے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ آئندہ حج کے انتظامات کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ حج اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان بعد میں نئی حج پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia