جون 21, 2026

زویا ناصر کا شوبز میں نشے کی حالت میں شوٹنگ سے متعلق دعوؤں پر ردعمل

0
زویا ناصر کا شوبز میں نشے کی حالت میں شوٹنگ سے متعلق دعوؤں پر ردعمل

زویا ناصر کا شوبز میں نشے کی حالت میں شوٹنگ سے متعلق دعوؤں پر ردعمل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے شوبز انڈسٹری میں بعض فنکاروں کے نشے کی حالت میں شوٹنگ پر آنے سے متعلق بیانات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے پورے کیریئر میں ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔


ایک حالیہ انٹرویو میں زویا ناصر نے اپنے فنی سفر اور شوبز کے ماحول پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مشاہدے میں ہمیشہ پیشہ ورانہ ماحول رہا ہے اور فنکار اپنے کام کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض فنکاروں کی تاخیر یا مصروفیات کو غلط انداز میں لیا جا سکتا ہے، لیکن ان کے مطابق اس کی وجہ طویل شوٹنگ شیڈول ہوتا ہے، نہ کہ کوئی غیر مناسب رویہ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے سیٹ پر لوگوں کو عبادات کی ادائیگی کرتے اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے دیکھا ہے، جو ان کے مطابق انڈسٹری کے مثبت پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia