بجلی صارفین کے لیے ریلیف ختم ہونے کے قریب، اگلے ماہ فی یونٹ ایک روپے تک مہنگا ہونے کا امکان
بجلی صارفین کے لیے ریلیف ختم ہونے کے قریب، اگلے ماہ فی یونٹ ایک روپے تک مہنگا ہونے کا امکان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے جاری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف رواں ماہ اگست میں ختم ہونے جا رہا ہے، جس کے بعد آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جون 2026 سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی صورت میں صارفین کو دیا جانے والا ریلیف اگست میں اپنی مدت مکمل کر لے گا۔ اس ریلیف سے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف ختم ہونے کے بعد اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے، جس سے بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے، جو تقریباً ایک روپے فی یونٹ بنتا ہے۔
تاہم بجلی کے نرخوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے کیا جائے گا۔
