ستمبر 23, 2026

موٹر وے ایم-2 پر بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد داخلے پر پابندی

0
موٹر وے ایم-2 پر بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد داخلے پر پابندی

موٹر وے ایم-2 پر بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد داخلے پر پابندی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 23 ستمبر سے موٹر وے ایم-2 پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیوں کے لیے جی ٹی روڈ کو متبادل راستہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ موٹر وے ایم-2 اور ایم-3 پر موجود بڑی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ پابندی کے دوران متبادل راستہ اختیار کریں اور ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

ترجمان کے مطابق مسافر اور ڈرائیورز سفر شروع کرنے سے قبل روٹ اور ٹریفک کی صورتحال سے متعلق موٹر وے پولیس کی ہدایات ضرور ملاحظہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے