ستمبر 23, 2026

نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

0
نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔

کیوی اسکواڈ میں سات فاسٹ بولرز شامل ہیں، جن میں ایڈم ملن، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، زیک فولکس اور نیتھن اسمتھ شامل ہیں۔

بیٹنگ آل راؤنڈر راچن رویندرا کندھے کی انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ فن ایلن اور ٹم سیفرٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 22 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ سیریز کے دیگر میچز 24، 27 اور 30 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دورہ بھارت میں پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سمر سیزن کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت بھی ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے