ستمبر 22, 2026

امریکا میں گرفتار خاتون کی تصویر جینیفر لوپیز سے مشابہت پر وائرل

0
امریکا میں گرفتار خاتون کی تصویر جینیفر لوپیز سے مشابہت پر وائرل

امریکا میں گرفتار خاتون کی تصویر جینیفر لوپیز سے مشابہت پر وائرل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا میں بیٹریاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ایک خاتون کی پولیس ریکارڈ کی تصویر امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز سے مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مینیسوٹا کے علاقے مونٹیسیلو میں 35 سالہ سائرینا این کوسٹ کو 30 اگست کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد پولیس نے خاتون کی ریکارڈ کے لیے تصویر بنائی، جو منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے چہرے کے خدوخال کو جینیفر لوپیز سے مشابہ قرار دیتے ہوئے تصویر پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔

خاتون کی تصویر کی یہ غیر معمولی مشابہت ہی اس کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ بنی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے