ستمبر 10, 2026

حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

0
حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو اور معروف اداکار عثمان پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

حمیرا بانو نے اگست میں مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری سنائی تھی، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کیا، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔

سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر دعویٰ کیا گیا کہ حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کرلی ہے اور عثمان پیرزادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو طلاق دے دی ہے۔

ان افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے عثمان پیرزادہ نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران خبروں کی سختی سے تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں صارفین شاید ان سے زیادہ جانتے ہیں، تاہم وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ ان کی ایک ہی اہلیہ ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ وہ آئندہ 50 برس تک بھی ان کی اہلیہ رہیں۔

عثمان پیرزادہ نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ پیسے اور کلکس کے حصول کے لیے جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔ حمیرا بانو کے ساتھ ان کا نام جوڑے جانے کی وجہ بھی انہیں معلوم نہیں۔

اداکار کے مطابق ان افواہوں سے انہیں ذاتی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم ان کے حقیقی مداح ضرور پریشان ہوئے اور انہیں کئی تشویش میں مبتلا مداحوں کی فون کالز موصول ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے