ستمبر 8, 2026

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری آمدورفت میں خلل ڈالنے کے معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عرب میڈیا کے مطابق امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ایران کی جانب سے بحری راستے میں خلل ڈالنے کی صورتِ حال کو معمول یا مستقل حقیقت بننے سے روکا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا عالمی معیشت کو بلیک میل کرنے کی ایران کی کوششوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر کرنے اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی ترسیل کو شدید خدشات لاحق ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والی تجارتی ٹریفک میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے