ستمبر 8, 2026

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 34 سینٹ، یعنی 0.35 فیصد اضافے کے بعد 97.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 1.15 ڈالر، یعنی 1.26 فیصد اضافے کے بعد 92.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ایران کی جانب سے امریکی حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد خطے میں تنازع مزید طول پکڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات جنگ سے قبل تقریباً 18 ملین بیرل یومیہ سے کم ہو کر تقریباً 11 ملین بیرل یومیہ رہ گئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں بھی نمایاں رکاوٹیں سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ سیشن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں مزید سپلائی خدشات نمایاں ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے