ستمبر 4, 2026

اسلام آباد، راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، سوات اور مالاکنڈ میں بھی موسلا دھار بارش

0
اسلام آباد، راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، سوات اور مالاکنڈ میں بھی موسلا دھار بارش

اسلام آباد، راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، سوات اور مالاکنڈ میں بھی موسلا دھار بارش

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد/راولپنڈی: اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ سوات اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

تیز بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ نے دریائے سوات کے کنارے آباد مکینوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے