روہت، کوہلی اور جدیجا کے مستقبل پر غور، 2027 ورلڈ کپ سے پہلے اہم فیصلوں کا امکان
روہت، کوہلی اور جدیجا کے مستقبل پر غور، 2027 ورلڈ کپ سے پہلے اہم فیصلوں کا امکان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے اجلاس میں سابق کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت رویندر جدیجا کے ون ڈے مستقبل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 2027 کے ایک روزہ ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کی تیاریوں اور مستقبل کے اسکواڈ سے متعلق حکمتِ عملی بھی زیرِ بحث آئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سلیکشن کمیٹی رکن نے روہت شرما کو مبینہ طور پر بتایا تھا کہ سلیکٹرز انہیں ٹیم میں مزید شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، جس پر روہت ناراض تھے۔ تاہم رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ پر رضامند ہو گئے تھے۔
لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں روہت شرما کی 138 رنز کی شاندار اننگز کے بعد ان کی فوری ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو دھچکا لگا اور 2027 ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کے امکانات ایک بار پھر زیرِ بحث آگئے۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت روہت شرما کو ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا کے مقابلے میں اپنے مقام کے حوالے سے زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔ تاہم BCCI کی جانب سے روہت کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ ان کا مستقبل فارم، فٹنس اور سلیکشن پلان سے جڑا رہے گا۔
