زارا نور عباس کی وزن میں نمایاں کمی، نئی لک نے مداحوں کو حیران کردیا
زارا نور عباس کی وزن میں نمایاں کمی، نئی لک نے مداحوں کو حیران کردیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کی وزن میں نمایاں کمی اور بدلی ہوئی لک نے مداحوں کو حیران کردیا۔
زارا نور عباس اپنی جاندار اداکاری اور منفرد انداز کے باعث مداحوں میں مقبول ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 67 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ وہ اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی نورِ جہاں ہے، جو 2024 میں پیدا ہوئی۔
حال ہی میں زارا نور عباس نے ڈراما ’دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی‘ میں اپنی اداکاری سے توجہ حاصل کی۔ ڈرامے کے لیے وزن بڑھانے پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید اور باڈی شیمنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
اب اداکارہ نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد نئی اور تبدیل شدہ لک کے ساتھ مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ وہ حالیہ دنوں میں مغربی طرز کے ملبوسات میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں، جن میں ان کی فٹنس اور بدلی ہوئی جسامت نمایاں ہے۔
زارا کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ بعض مداحوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی خوبصورت لگتی تھیں اور انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں تھی، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے تیزی سے وزن کم کرنے پر قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اسے Ozempic سے بھی جوڑنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب کئی مداحوں نے اداکارہ کے نئے فیشن، اسٹائل اور پراعتماد انداز کو بھی سراہا۔
