اگست 12, 2026

ایران کا دعویٰ، خلیج فارس میں ایک بھی امریکی جنگی جہاز موجود نہیں، دوبارہ حملے پر سخت ردعمل کی دھمکی

0
ایران کا دعویٰ، خلیج فارس میں ایک بھی امریکی جنگی جہاز موجود نہیں، دوبارہ حملے پر سخت ردعمل کی دھمکی

ایران کا دعویٰ، خلیج فارس میں ایک بھی امریکی جنگی جہاز موجود نہیں، دوبارہ حملے پر سخت ردعمل کی دھمکی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاسداران انقلاب ایران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان میں ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد خلیج فارس میں اب امریکا کا ایک بھی جنگی جہاز موجود نہیں۔ تاہم پاسداران انقلاب نے ایران کی مبینہ ناکہ بندی کرنے والے امریکی بحری جہازوں سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے مطابق ایران پر جنگ کے دوران خلیج فارس میں امریکا کے 30 سے 40 جنگی جہاز موجود تھے، جبکہ ایران عراق جنگ کے دوران امریکا نے خطے میں 100 سے زائد جنگی جہاز تعینات کیے تھے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ جنگ کے دوران ایران کے ردعمل سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کے مطابق امریکا نے ایران کی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اسالویہ انرجی ہب کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں پر ایسے حملے کیے گئے کہ امریکا کے لیے جنگ کو اسی شدت سے جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔

حسین محبی نے خبردار کیا کہ اگر ایران کو دوبارہ خطرات کا سامنا ہوا تو خطے میں امریکی اور غیرامریکی توانائی کے نظام سمیت انٹرنیٹ سے منسلک عالمی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے