اگست 3, 2026

پانچ وکٹیں لینے والے محمد عباس اگلے ہی ٹیسٹ سے ڈراپ، 45 سال بعد منفرد فیصلہ

0
پانچ وکٹیں لینے والے محمد عباس اگلے ہی ٹیسٹ سے ڈراپ، 45 سال بعد منفرد فیصلہ

پانچ وکٹیں لینے والے محمد عباس اگلے ہی ٹیسٹ سے ڈراپ، 45 سال بعد منفرد فیصلہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایسا فیصلہ کیا جس نے شائقین اور ماہرینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس کو دوسرے اور فیصلہ کن میچ کی پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا۔

محمد عباس نے تاروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں، جن میں ایک اننگز میں 5 وکٹوں کی بہترین کارکردگی بھی شامل تھی۔ تاہم پاکستان کو بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باعث 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم انتظامیہ نے عباس کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا۔

کپتان بابر اعظم نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چار تبدیلیاں کیں اور محمد عباس کو بھی انہی حالات کے پیشِ نظر آرام دیا گیا۔

دوسری جانب کرکٹ ماہرین اور شائقین اس فیصلے کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بولر کو ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کے فوراً بعد اگلے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیا گیا ہو۔

اس سے قبل 1979-80 میں بھارت کے دورے کے دوران احتشام الدین نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، لیکن اگلے میچ میں عمران خان کی واپسی کے باعث انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے