اگست 2, 2026

سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکا، 9 افراد جاں بحق، 18 زخمی

0
سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکا، 9 افراد جاں بحق، 18 زخمی

سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکا، 9 افراد جاں بحق، 18 زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ کے قریب خودکش دھماکے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے روک دیا، جس پر اس نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈی پی او سوات عمر گنڈاپور کے مطابق شہداء میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے کبل اور سیدو شریف اسپتال منتقل کیا، جہاں امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے