اگست 2, 2026

پیرو میں نازکا لائنز کے قریب سیاحتی طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد جاں بحق

0
پیرو میں نازکا لائنز کے قریب سیاحتی طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد جاں بحق

پیرو میں نازکا لائنز کے قریب سیاحتی طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پیرو: مغربی جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے جنوبی علاقے میں واقع تاریخی مقام نازکا لائنز کے قریب ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پیرو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 سیاح اور عملے کے 2 ارکان شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے کچھ دیر بعد پسکو ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

پیرو کی ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ نازکا لائنز کے سیاحتی فضائی دوروں کے دوران اس سے قبل بھی متعدد جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں۔ 2022 میں ایک طیارہ حادثے میں 7 افراد جبکہ 2010 میں 4 برطانوی سیاحوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے