اگست 2, 2026

شدید بارشوں کے باعث ایل اے 27 مظفرآباد ون میں پولنگ ملتوی

0
شدید بارشوں کے باعث ایل اے 27 مظفرآباد ون میں پولنگ ملتوی

شدید بارشوں کے باعث ایل اے 27 مظفرآباد ون میں پولنگ ملتوی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)مظفرآباد: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون میں آج پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق متعدد سڑکیں بند ہونے کے باعث پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت پولنگ اسٹیشنز تک نہ پہنچ سکا، جس کی وجہ سے مقررہ وقت پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود متاثرہ سڑکیں مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکیں۔ حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان آج دوپہر دو بجے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے پیش آنے والی زحمت پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے دیگر تمام انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے