رام گوپال ورما اور ارمیلا کی مبینہ خفیہ شادی کا دعویٰ، کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہ آ سکی
رام گوپال ورما اور ارمیلا کی مبینہ خفیہ شادی کا دعویٰ، کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہ آ سکی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلم ساز رام گوپال ورما اور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر ایک بار پھر خبروں میں ہیں، تاہم اس بار وجہ ایک سینئر بھارتی صحافی کا خفیہ شادی سے متعلق دعویٰ ہے۔
بھارتی فلمی صحافی جیوتی وینکٹیش نے ایک یوٹیوب پروگرام میں دعویٰ کیا کہ رام گوپال ورما اور ارمیلا ماتونڈکر نے ماضی میں مبینہ طور پر آندھرا پردیش کے ایک مندر میں خفیہ شادی کی تھی۔ ان کے مطابق انہیں اس حوالے سے معلومات معروف اداکار چرنجیوی نے فراہم کیں۔
صحافی کا کہنا تھا کہ خبر شائع کرنے سے قبل انہوں نے ارمیلا ماتونڈکر سے رابطہ کیا، جنہوں نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے جذباتی ردعمل دیا۔ دوسری جانب رام گوپال ورما نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
جیوتی وینکٹیش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان اختلاف اس وقت پیدا ہوا جب ارمیلا شادی کو قانونی حیثیت دینا چاہتی تھیں، جبکہ رام گوپال ورما اس کے لیے تیار نہیں تھے۔
واضح رہے کہ رام گوپال ورما اور ارمیلا ماتونڈکر نے ماضی میں رنگیلا، دوڑ، ستیا اور پیار تُو نے کیا سمیت کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ تاہم مبینہ خفیہ شادی کے اس دعوے کی تاحال نہ دونوں شخصیات نے تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ ثبوت سامنے آیا ہے۔
