اگست 2, 2026

شاہین آفریدی ایل پی ایل سے دستبردار، خواجہ نافع اور افتخار احمد کو معاہدے مل گئے

0
شاہین آفریدی ایل پی ایل سے دستبردار، خواجہ نافع اور افتخار احمد کو معاہدے مل گئے

شاہین آفریدی ایل پی ایل سے دستبردار، خواجہ نافع اور افتخار احمد کو معاہدے مل گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور: پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدے حاصل کر لیے ہیں، جبکہ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

جافنا کنگز نے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جبکہ آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں افغان فاسٹ باؤلر فضل حق فاروقی کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی ذاتی وجوہات کی بنا پر سری لنکا پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شاہین آفریدی نے ایک میچ سے قبل بطور "امپیکٹ پلیئر” شامل نہ کیے جانے کے معاملے پر اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشل کو شکایت کی تھی۔ بعد ازاں ٹیم مینجمنٹ اور لیگ منتظمین نے اس واقعے پر معذرت کی، تاہم اب شاہین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے