جولائی 31, 2026

ایران کا دعویٰ: اردن میں امریکی الازرق بیس پر حملے میں 3 ایف-35 طیارے تباہ، امریکا نے تردید کردی

0
ایران کا دعویٰ: اردن میں امریکی الازرق بیس پر حملے میں 3 ایف-35 طیارے تباہ، امریکا نے تردید کردی

ایران کا دعویٰ: اردن میں امریکی الازرق بیس پر حملے میں 3 ایف-35 طیارے تباہ، امریکا نے تردید کردی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب ایران پر ہونے والے حملوں کے جواب میں اردن کے الازرق فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا، جس میں امریکا کے تین ایف-35 جنگی طیارے تباہ اور متعدد امریکی فوجی افسران و اہلکار ہلاک ہوئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی ناقابلِ قبول ہے اور آخری امریکی فوجی کے انخلا تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں میں نہ کوئی امریکی طیارہ تباہ ہوا اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچا۔ امریکی بیان کے مطابق تمام ایرانی میزائل اور ڈرونز یا تو روک لیے گئے یا اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

امریکی تردید کے بعد ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں امریکی طیاروں کے ہینگر کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔ تاہم، ان تصاویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے