اگست 1, 2026

بشریٰ انصاری نے فہد شیخ اور محمد احمد تنازع پر معافی قبول کرنے کا مشورہ دے دیا

0
بشریٰ انصاری نے فہد شیخ اور محمد احمد تنازع پر معافی قبول کرنے کا مشورہ دے دیا

بشریٰ انصاری نے فہد شیخ اور محمد احمد تنازع پر معافی قبول کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکار فہد شیخ اور محمد احمد کے درمیان حالیہ تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فہد شیخ معافی مانگ چکے ہیں تو انہیں معاف کر دینا چاہیے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ مناسب نہیں۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب سینئر اداکار محمد احمد نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک جونیئر اداکار کی جانب سے غیر مناسب رویے اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں اس جونیئر اداکار کی شناخت فہد شیخ کے طور پر سامنے آئی، جس کے بعد یہ معاملہ الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔

بشریٰ انصاری نے اس حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران فنکار ایک دوسرے کے ساتھ خوش گوار ماحول میں کام کرتے ہیں، جہاں ہنسی مذاق بھی معمول کا حصہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو محمد احمد نے اسی وقت اسے نظر انداز کر دیا تھا، تاہم ممکن ہے بعد میں انہیں محسوس ہوا ہو کہ معاملہ حد سے بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فہد شیخ کی جانب سے معذرت کے بعد معاملے کو ختم کر دینا چاہیے، کیونکہ ان کے بقول فہد نے نہ تو محمد احمد کو کمرہ چھوڑنے کا کہا اور نہ ہی انہیں نشست سے اٹھنے پر مجبور کیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی تجربے میں جونیئر فنکار ہمیشہ احترام سے پیش آئے ہیں۔ بعض اوقات زبان پھسل جاتی ہے، ایسے میں معذرت قبول کر لینی چاہیے اور ایک غلطی کی بنیاد پر کسی کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے، کیونکہ یہ ایسا معاملہ نہیں جس میں کسی کی جان گئی ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کو تحمل اور درگزر کے ساتھ حل کرنا چاہیے تاکہ پیشہ ورانہ ماحول خوشگوار اور مثبت برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے