جولائی 30, 2026

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کو اربوں ڈالر خسارہ، بھارتی ایوی ایشن پر دباؤ برقرار

0
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کو اربوں ڈالر خسارہ، بھارتی ایوی ایشن پر دباؤ برقرار

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کو اربوں ڈالر خسارہ، بھارتی ایوی ایشن پر دباؤ برقرار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو مالی اور آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے فلائٹ گلوبل کے مطابق، 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایئر انڈیا کو تقریباً 2.3 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے ایئر انڈیا سمیت بھارتی ایئرلائنز کو مغربی روٹس تبدیل کرنا پڑے، جس کے باعث پروازوں کا دورانیہ، ایندھن کے اخراجات اور دیگر آپریشنل لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

بھارتی ماہرِ ہوا بازی سوباش گوئل کے مطابق، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے روزانہ تقریباً 400 سے 500 بھارتی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ ادھر امریکہ۔ایران کشیدگی کے باعث ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور معاشی غیر یقینی صورتحال نے بھی بھارتی ایوی ایشن سیکٹر پر مالی دباؤ میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، فضائی حدود کی بندش اور بڑھتے ہوئے اخراجات نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے آپریشنز کو مزید چیلنجنگ بنا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے