جولائی 30, 2026

این ڈی ایم اے کا الرٹ: 4 اگست تک شدید بارشوں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

0
این ڈی ایم اے کا الرٹ: 4 اگست تک شدید بارشوں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

این ڈی ایم اے کا الرٹ: 4 اگست تک شدید بارشوں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں، سیلاب اور فلیش فلڈ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ پنجاب اور سندھ کے دریاؤں میں بھی سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

الرٹ میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ، جبکہ بلوچستان میں فلیش فلڈ اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب جانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے لیے ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں اور موسم سے متعلق جاری کردہ سرکاری ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے